۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
بازدید

حوزہ / ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے کے متعدد اہل سنت علماء نے قم المقدسہ میں موجود خواہران کے مدرسہ "جامعۃ الزہرا (س)" کا دورہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے کے متعدد اہل سنت علماء نے قم المقدسہ میں موجود خواہران کے مدرسہ "جامعۃ الزہرا (س)" کا دورہ کیا ہے۔ اس ادارہ کی مدیر محترمہ برقعی نے سیستان و بلوچستان کے اہل سنت علماء کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں اس مدرسہ کی علمی و تعلیمی فعالیت کے بارے میں آگاہ کیا۔

جامعۃ الزہرا (س)کی مدیر نے کہا: یہ مدرسہ حضرت امام خمینی (رح) کے حکم سے 1985ء میں قائم کیا گیا تھا اور اب یہاں ابتدائی تعلیم سے لے کر علومِ فقہ و اصول کے اعلی درجے کے کورسز تک کی تعلیم حضوری، غیرحضوری اور ورچوئل سسٹم جیسے امکانات سے دی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس ادارے میں بچیوں کے لئے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مندانہ تعلیم کے مختلف کورسز بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ جامعۃ الزہرا (س) کے دورہ کے موقع پر مختلف اہل سنت علماء نے اپنے بیانات میں اس علمی مرکز کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خواتین کی تعلیم اور خواتین کے بارے میں اسلام کے نقطہ نظر کو بھی بیان کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .